05 جون ، 2013
کراچی …کراچی کی مقامی عدالت نے حمزہ قتل کیس میں ملزم شعیب نوید کی پانچ لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج طارق محمود کھوسو نے حمزہ قتل کیس کے مرکزی ملزم شعیب نوید کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ سنایا جبکہ دیگر دو ملزمان ڈرائیور اور گارڈ کی درخواست مسترد کردیں۔ ملزم شعیب نوید کو درخشاں تھانے کی حدود سے مقتول حمزہ کے قتل میں الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ حمزہ کو ذاتی جھگڑے کے دوران ملزم شعیب نوید کے گارڈ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔