پاکستان
10 مارچ ، 2012

کراچی:ماری پور روڈ پر حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق،ڈرائیور فرار

کراچی:ماری پور روڈ پر حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق،ڈرائیور فرار

کراچی… کراچی میں ماری پور روڈ پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد ذخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ماری پور روڈ پر گلبائی جاتے ہوئے تیز رفتارمسافر بس نے ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افرادکو سائڈ دی جس کے بعد موٹر سائیکل سوار افرادپیچھے سے آتے ہوئے ایک ٹرالر کی زد میں آگئے۔حادثے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکے ساتھ موجود دوافراد ذخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امدار کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا۔واقعے کے بعد ٹرالر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر اور موٹر سائیکل اپنی تحویل میں لے لی۔محکمہ داخلہ سندھ اور کمشنر کراچی کے ہیوی ٹریفک کی صبح سات بجے سے رات گیارہ بجے تک شہر میں داخلے پر پابندی کے واضح احکامات کے باوجود گزشتہ ایک ماہ کے دوران متعدد شہری ہیوی ٹریفک سے حادثات کے نتیجے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مزید خبریں :