10 مارچ ، 2012
لاہور… ملک کے آبی ذخائر تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر برقرار ہے ۔ ذرائع کے مطابق پانی کی کمی کے سبب ہائیڈل پاور کی پیداوار متاثرہوئی ہے جس کے باعث ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافے کا امکان ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول 1040فٹ پر آگئی۔ منگلاڈیم میں پانی کی آمد 15ہزار465 کیوسک اور اخراج 31ہزار182 کیوسک ر یکارڈکیا گیا۔ تربیلاڈیم میں پانی کی آمد 17ہزار100 کیوسک اور اخراج16ہزار400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔