پاکستان
10 مارچ ، 2012

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،بھینس کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو ہلاک کر دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،بھینس کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو ہلاک کر دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ … ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاوٴں میں بھینس بیچنے کے تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق نواحی چک 749 گ ب کے قریب سید اشفاق اپنی بھینس فروخت کرنا چاہتا تھا جس پر اس کا اپنے بیٹے حیدرعلی سے جھگڑا ہوگیا۔ قریبی رشتے داروں نے دونوں میں صلح کرادی۔ جب اشفاق بھینس بیچنے کے لیے جانے لگا تو باپ بیٹے میں دوبارہ تلخ کلامی ہوئی اور حیدر علی نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے حیدر علی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :