دنیا
06 جون ، 2013

یورپ کے مختلف ملکوں میں سیلاب، 16 افراد ہلاک

یورپ کے مختلف ملکوں میں سیلاب، 16 افراد ہلاک

برلن …یورپ میں جرمنی کے ساتھ آسٹریا اور جمہوریہ چیک میں بھی سیلاب کی صورتحال سنگین شکل اختیار کر گئی ہے۔سیلاب سے اب تک16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی کے شہر ڈریسڈن اور قریبی رہائشی علاقوں میں ریسکیو ورکرز دریا کے گردریت کے تھیلے لگا کرعلاقہ محفوظ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے تقریباً 28 ہزار فائر فائٹرز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ کئی صوبوں میں سیلاب سے نظام زندگی متاثر ہے۔آسٹریا کی سرحد سے متصل جرمن شہر ’پاساوٴ‘ میں دریائے ڈینیوب کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث آسٹریا ، جمہوریہ چیک ، اور سلوواکیہ میں بھی سیلابی صورتحال ہے ۔

مزید خبریں :