07 جون ، 2013
لندن… چیمپینزٹرافی کامیلہ سج گیا ہے، کرکٹ فیور بڑھنے لگا ہے، سب کی توجہ انگلینڈکے میدانوں پرجم گئی ہے،پاکستان اپنا پہلا میچ آج ویسٹ انڈیز سے کھیلے گا۔ پاکستان کے پاس چیمپینز ٹرافی جیتنے کاآخری موقع ہے،اب نہیں تو کبھی نہیں کیونکہ یہ میلہ پھرکبھی نہیں سجے گا۔ آخری چیمپینزٹرافی میں پاکستان پہلامیچ ویسٹ انڈیز سے کھیلے گا، جو کالی آندھی ہے،چل جائے تو اڑاکررکھ دے، پھرمیدان بھی اوول کاجہاں ویسٹ انڈیز نے کئی بارناممکن کوممکن بنایاہے، وہی ٹیم جس نے آئی سی سی کے تینوں ٹائٹل جیتے ہیں، مگرپاکستان ٹیم بازی پلٹنا بھی جانتی ہے، اسے بساط لپیٹنی بھی آتی ہے،آنکھوں میں آنکھیں ڈال دے تو حریف کو نظریں جھکانی ہی پڑتی ہیں۔ دیکھتے ہیں اوول میں کس کے قدم اکھڑتے ہیں اور کون دھاک بٹھائیگا۔