دنیا
07 جون ، 2013

برطانیہ کے شہزادہ فلپ کی طبعیت اچانک خراب، اسپتال داخل

برطانیہ کے شہزادہ فلپ کی طبعیت اچانک خراب، اسپتال داخل

لندن… برطانوی شہزادہ فلپ کو سرجری کے لیے اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔ بکنگھم پیلس ترجمان کے مطابق شہزادہ فلپ کو پیٹ میں پیچیدگیوں کی وجہ سے اسپتال لایا گیا۔ وہ پہلے بھی ان عوارض کی وجہ سے اسپتال میں داخل رہے ہیں۔ڈاکٹرز شہزادہ فلپ کی سرجری کے بعد ان کے مرض کی نوعیت کا اندازہ لگاسکیں گے۔ 91 سالہ شہزادہ فلپ 2 ہفتے تک اسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔

مزید خبریں :