07 جون ، 2013
ہالی ووڈ…انٹرنیشنل سپر اسٹار جیکی چن نے اپنے ہاتھوں پاوٴں کے نشان سیمنٹ پر چھاپ کر یادگار بنا دیا۔انٹرنیشنل سپر اسٹار جیکی چن پہلی چینی اداکار بن گئے ہیں ، جنھوں نے اپنے ہاتھوں پاوٴں کے نشان ہالی وڈ چائینز تھیٹر میں سیمنٹ پر چھاپے۔ ایکٹر ، ڈائریکڑ اور مارشل آرٹسٹ کاکہناتھا کہ انہوں نے 12 سال قبل بھی ہینڈ پرنٹس دئیے تھے ، تاہم وہ چوری ہوگئے تھے ،اس لیے ایسا کرنا ان کے لیے دوسری بار ہے۔ جیکی چن کی پہلی فلم 1993 میں سیلوسٹر اسٹولن کے ساتھ "Cliff Hanger" تھی ۔