انٹرٹینمنٹ
07 جون ، 2013

معروف پاپ سنگر جسٹن بائبرنے خلاء کا ٹکٹ لے لیا

معروف پاپ سنگر جسٹن بائبرنے خلاء کا ٹکٹ لے لیا

ہالی ووڈ…معروف پاپ سنگر جسٹن بائبرنے خلاء کا ٹکٹ لے لیا۔مشہور کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بائبرکے اکثرمداح کہتے ہیں کہ بائبر اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے کسی اور ہی دنیا کے باسی لگتے ہیں مگر اب تو انہوں نے واقعی اس دنیا سے باہر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس سلسلے میں19 سالہ پاپ سنگر جسٹن بائبر نے ایک ایسے منصوبے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے تحت خلا کی سیر ممکن ہو سکے گی۔اس منصوبے کے خالق سر رچرڈ برانسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا گیا ہے کہ جسٹن بائبر اور ان کے منیجر نے مستقبل میں خلاباز بننے کا فیصلہ کرلیاہے۔جسٹن بائبر سے قبل مایہ ناز ہالی ووڈ ایکٹرز لیوناڈرڈی کیپریو اور آسٹن کیچر بھی اس پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ ڈالرز ادا کرکے نشستیں محفوظ کروا چکے ہیں جس کا آغاز آئندہ سال نیو میکسیکو سے ہوگا۔

مزید خبریں :