10 مارچ ، 2012
اسلام آباد… ممبئی حملہ سازش کیس میں وفاقی وزارت داخلہ نے بھارت جانے والے پاکستانی کمیشن کے تفصیلات ، ٹرائل کورٹ کو پیش کردی ہیں، کمیشن 14 مارچ کو بھارت جائے گا ، اسکے دو کوارڈینٹر بھی مقرر کئے گئے ہیں راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ سازش کیس کی سماعت کی، وزارت داخلہ کے ڈی جی ، کرائسز مینجمنٹ سیل نے عدالت کو کمیشن کے روانگی شیڈول کی جامع تفصیلات بیان کیں، اس کے مطابق پاکستانی کمیشن 14 مارچ کو دہلی جائے گی، 15 کو ممبئی پہنچے گا، پاکستانی کمیشن 17 سے 20 مارچ تک ممبئی میں گواہوں کے بیانات قلم بند کرے گا ، عدالت کو بتایاگیاکہ پاکستانی کمیشن کے لئے دو کواڑڈینیٹرز کا تقرر بھی کردیا گیا ہے، اسلام آباد میں وزارت داخلہ کا ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان میں اور دہلی میں پاکستانی کا ڈپٹی ہائی کمشنر ، بھارت میں کوارڈینیٹر ہوں گے، عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔