انٹرٹینمنٹ
07 جون ، 2013

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی8جون کو38برس کی ہوجائینگی

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی8جون کو38برس کی ہوجائینگی

ممبئی …بالی ووڈایکٹریس شلپا شیٹھی 8جون کو38ویں سالگرہ منائینگی۔8جون 1975کو ریاست کرناٹکا کے شہر منگلور میں پیدا ہونے والی شلپاشیٹھی نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز1991میں16سال کی عمر میں ماڈلنگ سے کیا۔1993میں فلم "بازیگر"میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی شلپا کو پہلا مرکزی کردار1994میں فلم" آگ" میں حاصل ہوا جو باکس آفس پر اوسط درجے کا بزنس کرسکی۔اسکے بعد شلپا نے "میں کھلاڑی تو اناڑی"،"آؤ پیار کریں"،"اوزار"،"پردیسی بابو"،"دھڑکن" اور" رشتے "سے بالی ووڈ میں بحیثیت اداکارہ خود کو تسلیم کروایا۔2008میں برطانوی رئیلٹی شو بگ برادر میں شرکت کرنے والی شلپا کو وہاں دیگر شرکاء کے درمیان نسلی امتیاز کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث انکی شہرت میں اضافہ ہوا اور وہ بگ برادرواضح فرق کیساتھ جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔بہترین اداکارہ اور بہترین معاون اداکارہ کے کئی ایوارڈز جیتنے والی شلپا نومبر2009میں بھارتی بزنس مین راج کندرا کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔اپنے شوہر راج کندرا کیساتھ آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائل کے مالکانہ حقوق رکھنے والی شلپا گذشتہ سال ایک بیٹے کی ماں بنی ہیں جسکا نام ویان راج کندرا رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں راجستھان رائلز کے مالکان راج کندرا اور شلپا شیٹھی کا نام بھی جوڑا جارہا ہے جس پر انہیں شاملِ تفتیش کرلیا گیا ہے جسکے باعث شلپا نے کل ہونے والی اپنی برتھ ڈے پارٹی بھی منسوخ کردی ہے۔

مزید خبریں :