10 مارچ ، 2012
اسلام آباد… صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج شب بلالیا ہے جبکہ حکمران اتحاد کے قائدین کو بھی ایوان صدر میں مشاورت کیلئے بلالیا گیا ہے ۔ ایوان صدر مین آج شب پہلے پیپلز پارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوگا ، اس کے بعد حکمران اتحاد کے قائدین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ایوان صدر کے ان اجلاسوں میں ملکی سیاسی امور، نئے ارکان کے آنے کے بعد سینیٹ کے نئے امور اور 17 مارچ کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس پر غورہوگا ۔