پاکستان
10 مارچ ، 2012

کھاڑک فیکٹری ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملازمت سے فارغ

لاہور… پنجاب حکومت نے کھاڑک فیکٹری مالکان کی ضمانتوں کے معاملے میں پیش ہونے والے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقصود الحسن کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔مقصود الحسن کے بارے میں بتایا گیا کہ کھاڑک فیکٹری مالکان کی ضمانتوں کے معاملے کی سماعت کے دوران ان کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر عدالت نے نوٹس لیا جس کی بنیاد پر حکومت پنجاب نے انہیں عہدے سے فارغ کر دیا۔ مقصود الحسن کو 2009 میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :