پاکستان
10 مارچ ، 2012

ملتان میں مبینہ خاتون ڈکیٹ پکڑی گئی، پولیس کے حوالے

ملتان میں مبینہ خاتون ڈکیٹ پکڑی گئی، پولیس کے حوالے

ملتان… ملتان کے علاقہ سمیجہ آباد میں لوگوں نے کریانہ کی دکان لوٹ کر فرار ہونے والی مبینہ ڈکیت خاتون کو پکڑ لیا اور اس کا منہ کالا کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق سمیجہ آبادمیں مبینہ ڈکیت خاتون پروین نے اپنے ساتھیوں مختاراں، ارشد، راجو اور احمد کے ہمراہ کریانہ کی دکان کا شٹرتوڑ کر سامان گدھا گاڑی پر رکھ کر فرار ہورہے تھے کہ دکان مالک نے دیکھ لیا۔ اور پروین نامی خاتون اور اس کے پانچ سالہ بچے کو پکڑ لیا،خاتون کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ اہل محلہ نے خاتون کا منہ بھی کالا کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو حراست میں لے لیا۔۔

مزید خبریں :