پاکستان
10 مارچ ، 2012

فرقہ واریت ،لسانیت میں ملوث 4 مذہبی جماعتوں ،گروپوں پر پابندی

فرقہ واریت ،لسانیت میں ملوث 4 مذہبی جماعتوں ،گروپوں پر پابندی

اسلام آباد… وفاقی وزارت داخلہ نے فرقہ واریت اور لسانیت میں مبینہ طور پر ملوث 4 مذہبی جماعتوں اور گروپوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ دنوں جاری ایک نوٹی فکیشن میں جن جماعتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اہلسنت و الجماعت، شیعہطلباء تنظیم، پیپلز امن کمیٹی اور ٹی این اے گلگت شامل ہیں۔ اہلسنت والجماعت ، کا قیام سپاہ صحابہ کو کالعدم قرار دینے کے بعد ہوا تھا جبکہ پیپلز امن کمیٹی ، کراچی میں سرگرم رہی، وزارت داخلہ نے پابندی کا یہ نوٹی فکیشن ، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کو بھی بھجوادیا ہے ۔

مزید خبریں :