پاکستان
10 مارچ ، 2012

سوئز حکام کو خط لکھنے سے متعلق عدالتی آرڈر اٹارنی جنرل آفس کو موصول

سوئز حکام کو خط لکھنے سے متعلق عدالتی آرڈر اٹارنی جنرل آفس کو موصول

اسلام آباد… صدر آصف علی زرداری سے متعلق غیرملکی مقدمات کھلوانے کی خاطر سوئس حکام کو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا خط لکھوانے کیلئے سپریم کورٹ کا حکم ، اٹارنی جنرل آف پاکستان کے آفس کو موصول ہوگیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے 7 رکنی بنچ نے سوئس کیسز سے متعلق 8 مارچ کو حکم جاری کیا تھا ،یہ حکم این آر او عملدرآمد کیس کے دوران جاری ہوا تھا، اس میں وزیراعظم کو بغیر ایڈوائس لئے ، سوئس حکام کو خط لکھنے کا حکم دیا گیا تھا،یہ آرڈر اٹارنی جنرل کے ذریعے وزیراعظم تک پہنچانے کا حکم دیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے حکم پر وزیراعظم کے عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کررکھی ہے ، اسی این آر او عملدرآمد کیس میں وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی فرد جرم عائد ہے جس پر مزید عدالتی کارروائی جاری ہے، خط لکھوانے کیلئے جاری حکم میں کہاگیا ہے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی جاری رہے گی کیونکہ یہ ان کے ماضی کے طرزعمل پر ہے۔

مزید خبریں :