08 جون ، 2013
لاہور…بائیس سال قبل گلوکاری کو خیر باد کہنے والی لیجنڈ گلوکارہ ناہید اختر نے پھر سے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا۔ناہید اختر نے یہ اعلان لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے اُنہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سجائی گئی ایک خوبصورت محفل میں کیا جہاں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کی فرمائش پر اپنے کچھ گیت بھی گائے۔ناہید اختر نے 1991ء میں شادی کے بعد سے گلوکاری کو خیرباد کہہ رکھا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اب مکمل منصوبہ بندی کر کے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھیں گی۔