پاکستان
10 مارچ ، 2012

لاہور ہائی کورٹ میں 6ایڈیشنل ججز ,شرعی عدالت میں دوکے تقرر کی سفارش

لاہور ہائی کورٹ میں 6ایڈیشنل ججز ,شرعی عدالت میں دوکے تقرر کی سفارش

اسلام آباد… جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ میں چھ ایڈیشنل ججز اور وفاقی شرعی عدالت میں دو ججز کے تقرر کی سفارش کردی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمدچودھری کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، اس میں وفاقی شرعی عدالت کے ججز اور لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے تقرر کیلئے تجویز کردہ ناموں کی منظوری پر غور ہوا،لاہور ہائی کورٹ کے لئے سات نام تجویز کئے گئے تھے، کمیشن نے چھ نامزدگیوں کو ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی،ان میں شاہد وحید،عائشہ ملک ، باقرعلی نجفی، عبادالرحمن لودھی، شجاعت علی خان، عبدالسمیع خان شامل ہیں، کمیشن نے ساتویں نامزدگی شمس محمود مرزا کا معاملہ موخر کردیا، جوڈیشل کمیشن نے شیخ احمد فاروق اور جسٹس ریٹائرڈ جہانگیر ارشد کو شرعی عدالت کا جج بنانے کی سفارش بھی کی ، جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو منظوری کے مزید عمل کیلئے ، پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

مزید خبریں :