08 جون ، 2013
لاہور…پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن نے ہے کہ نگراں کمیٹی کے الیکشن میں سرکاری سطح پر مداخلت ہوتی رہی تو او آئی سی پاکستان کی کی رکنیت معطل کرسکتا ہے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی رُکنیت معطل ہونے کی صورت میں ہاکی سمیت کوئی ٹیم باہر نہیں جاسکے گی اور دوسرے ملک کی ٹیمیں بھی پاکستان نہیں آسکیں گی،انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستان میں بننے والی عبوری کمیٹی کوغیرقانونی قراردیاہے۔عارف حسن نے کہا کہ عبوری کمیٹی کی طرف سے ہونے والے نیشنل گیمز کو تسلیم نہیں کرتے،عبوری کمیٹی مکمل طور پر غیرقانونی باڈی ہے،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل گیمز اگلے سال کوئٹہ میں ہوں گے۔عارف حسن نے بتایا کہ وزیراعظم کو خط لکھ کر وقت مانگاہے،عبوری کمیٹی کی 50کھیلوں کے بجٹ پر نظر ہے۔