09 جون ، 2013
برمنگھم…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا سے میچ میں مارویامرجاو والی صورت حال ہوگی، بیٹسمینوں کو ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا،جبکہ ڈی ویلیئرز کہتے ہیں کہ حریف کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے۔ برمنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کے لیے ”ڈو اینڈ ڈائی“ صورتحال نئی بات نہیں۔ پلیئرز کو پریشر کا اچھی طرح اندازہ ہے ، اور جنوبی افریقی ٹیم مورکل اور اسٹین کے بغیر بھی خطرناک ہے ،وہ کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں۔ کپتان نے کہاکہ بیٹسمینوں کو ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا،البتہ حتمی ٹیم کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کریں گے۔دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے کہا کہ ڈیل اسٹین بدستور ان فٹ ہیں۔ انہیں حریف ٹیم کی طاقت کا اندازہ ہے جس کا بولنگ اٹیک اچھا ہے خاص طور پر سعید اجمل اُنہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم بھی” ڈو آر ڈائی“ میچ کیلئے تیار ہے۔