پاکستان
10 مارچ ، 2012

وقت آنے پر بتاوٴں گا مہران اسکینڈل کس نے تیار کیا، جہانگیر بدر

وقت آنے پر بتاوٴں گا مہران اسکینڈل کس نے تیار کیا، جہانگیر بدر

لاہور… پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کا کہنا ہے کہ بعض سیاستدانوں نے جرنیلوں سے پیسے لیے تھے اوریہ بات ثابت بھی ہوچکی ہے ،مہران بنک اسکینڈل کے ذریعے بانٹی گئی رقم سے بے نظیر بھٹو کی حکومت ہٹائی گئی۔ ہیلی کالج آف کامرس لاہور کے 86 ویں یوم تاسیس پر خطاب کرتے ہوئے جہانگیر بدر نے کہاکہ جرنیلوں سے لین دین کرنے والے سیاستدانوں نے ملک اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا ، ہمیں چورراستوں سے سیاست میں آنیوالے لوگوں کا مقابلہ کرنا ہے، یہی لوگ مڈل کلاس اور غریبوں کو سیاست میں ناکام کرنے کی سازش کرتے ہیں۔جہانگیر بدر نے کہاکہ وہ وقت آنے پر بتائیں گے کہ مہران اسکینڈل کس نے اور کیوں تیار کیا۔

مزید خبریں :