پاکستان
10 مارچ ، 2012

پشاور:غیر ت کے نام پر قتل پولیس کے لئے دردسر بن گئے

پشاور … پشاور میں غیرت کے نام پرخواتین کے قتل کے واقعات پولیس کے لئے درد سر بن گئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2011 کے دوران پشاور میں 100 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیاگیا۔ 14 کیسز کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا جبکہ 7 خواتین کی شناخت ہی نہیں ہوسکی۔ 56 نامزد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ لیکن ناکافی شواہد کی بنیاد پر بہت سے بری ہوگئے۔ 2012 کے ابتدائی دو ماہ میں بیس سے ذیادہ خواتین کو پشاور کے مختلف علاقوں میں قتل کیا جاچکا ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور عمر ریاض نے جیو نیوز کو بتایا کہ خواتین کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا جاتاہے۔

مزید خبریں :