پاکستان
10 مارچ ، 2012

کراچی میں بھتہ مافیا ایکبار پھر سرگرم ہوگئی، منظور وسان

کراچی میں بھتہ مافیا ایکبار پھر سرگرم ہوگئی، منظور وسان

کراچی… صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر بھتے کی پرچیاں بانٹی جارہی ہیں اور اسٹریٹ کرائم اور بھتاوصولی والے ایک بار پھر سرگرم ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سے ملاقات کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن بحال کیا جائے گا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے شرپسند، جرائم پیشہ عناصر اور کرمنل مافیا سرگرم ہے، اسٹریٹ کرائم اور بھتاوصولی سنگین صورتحال اختیارکرگیا ہے جس کی وجہ سے کاروبار اور تجارت تباہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کی جانب سے تاجروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :