پاکستان
10 جون ، 2013

خیبر پختون خوا کی کابینہ اگلے دو روز میں حلف اٹھا لے گی

خیبر پختون خوا کی کابینہ اگلے دو روز میں حلف اٹھا لے گی

پشاور…خیبر پختون خوا کی کابینہ اگلے دو روز میں حلف اٹھا لے گی۔صوبائی کابینہ 14 وزیروں پر مشتمل ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف کے راہ نما شوکت علی یوسف زئی نے پشاور میں جیو نیوز کو بتایا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔آئندہ دو روز میں کابینہ میں شامل وزراء اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ شوکت یوسف زئی کے مطابق کابینہ میں شامل وزراء کی تعداد14 ہو گی۔ جبکہ وزیر اعلیٰ کے پانچ مشیروں کا تقرر بھی کیا جائے گا۔

مزید خبریں :