پاکستان
10 مارچ ، 2012

کیمیکل ایگزامینشن لیبارٹری لاہو رمیں 9 ماہ سے کام بند

کیمیکل ایگزامینشن لیبارٹری لاہو رمیں 9 ماہ سے کام بند


لاہور …لاہور میں چیف کیمیکل ایگزامینر لیبارٹری میں تجزئیے کیلئے بھیجے گئے تین ہزار سے زائد کیسز زیرالتواء ہیں۔ لیبارٹری کے انچارج اور عملے میں جھگڑے کے باعث نو ماہ سے ان کیسز کی رپورٹ مرتب نہیں کی جاسکیں۔لاہور میں چیف کیمیکل ایگزمینر لیبارٹری میں پنجاب کے علاوہ پشاور اور آزاد کشمیر سے بھی پوسٹ مارٹم کیلئے اجزا ء تجزیے کے لیے آتے ہیں۔ لیبارٹری کے نئے انچارج کی تعیناتی کے بعد 9ماہ سے 3 ہزار سے زائد کیسز التوا کا شکار ہیں۔ ان میں سے بیشتر کیس قتل کے ہیں اس کے علاوہ منشیات اور ادویات کے ری ایکشن سے ہلاک ہونے والے افراد کے اعضا بھی یہاں بھجوائے گئے ہیں۔ملازمین کا کہنا ہے کہ لیبارٹری انچارج خود کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں ، اس سلسلے میں لیبارٹری انچارج سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

مزید خبریں :