10 مارچ ، 2012
کراچی…ترکی کا چوبیس رکنی وفد کل اسپیشل طیارے کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچے گا۔ دورے کے دوران وہ پاک ترک فورم سے ایک باہمی مفادات کی یاداشت پر دستخط کریں گے۔ضلعی حکومت کے مطابق ترک وفد لاہور میں دو روز قیام کے دوران لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ کا افتتاح کرے گا۔ وفد کے ارکان بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے سلسلے میں فیروز پور روڈ کا دورہ کرینگے۔ ترک وفد لاہور میں قیام کے دوران مزار اقبال پر حاضری دے گا اور جی سی یونیورسٹی کا دورہ بھی کرے گا۔ ضلعی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترک وفد کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے گا، مہمان وفد12 مارچ کی رات واپس ترکی روانہ ہو