کاروبار
10 جون ، 2013

ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی میں ایک ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی میں ایک ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

کراچی…ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی میں ایک ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے نے کراچی میں ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دو آڈیٹرز کو گرفتار کر لیاہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ محمد مالک نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایف آئی اے نے ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی میں ایک ارب سے زائد کی کرپشن کے کیس میں سابق ڈی جی جاوید انور خان ،، پراجیکٹ ڈائریکٹر مرچو لال کھتری، دو آڈیٹرز عاصم رضوانی ، عدنان زمان اور ایک بوگس ایکسپورٹر محمد رفیع کو گرفتار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے 25 فیصد فریٹ سسبڈی پالیسی متعارف کرائی تھ۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بوگس ایکسپورٹرز نے جعلی کاغذات جمع کروا کر ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے ایکسپورٹ فریٹ کی ریبیٹ میں خرد برد کی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سندح کے مطابق گرفتار ملزم جاوید انور خان 2005 سے 2012 تک ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی میں ڈی جی رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ اور اس میں سابق سینئر افسران اور سابق حکومتی شخصیات کے ملوث ہونے کے بھی امکانات ہیں۔

مزید خبریں :