پاکستان
10 مارچ ، 2012

ضلع کرک میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے پشاور میں احتجاجی مظاہرہ

پشاور … ضلع کرک میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین پشاور پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ضلع کرک میں یونیورسٹی قائم کی جائے تاکہ مقامی ا فرا دکی مشکلات کم ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کرک کے ذہین طالب علم پشاور اور دیگر شہروں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، اس کے باوجود ضلع کرک میں شرح خواندگی کا تناسب خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ہے۔

مزید خبریں :