پاکستان
10 مارچ ، 2012

پاکستان کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے، جسٹس دوست محمد

پاکستان کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے، جسٹس دوست محمد

پشاور … چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایسے نظام تعلیم کی ضرورت ہے جس کے تحت وزیر اعظم اور عام شہری کا بچہ ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کریں۔پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں تعلیم کیلئے کم بجٹ مختص کیا جاتا ہے، جس سے سرکاری نظام تعلیم متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام میں اصلاحات اور ایسے نظام کی ضرورت ہے جہاں وزیر اعظم اور غریب شہری کا بچہ ایک ہی اسکول میں پڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک فاٹا میں کوئی یونیورسٹی قائم نہیں کی گئی ، فاٹا کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں غیر معیاری ادویات مہیا کی جاتی تھیں جس پر متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جلد ہی پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ٹیلی ویژن اور ایف ایم نیٹ ورک قائم کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :