پاکستان
10 مارچ ، 2012

خیبر ایجنسی: تحصیل باڑا میں آپریشن شروع، 3 شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی

خیبر ایجنسی: تحصیل باڑا میں آپریشن شروع، 3 شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی

لنڈی کوتل … خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑا میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے بڑے آپریشن کا آغاز کردیا ہے، کارروائی میں 3 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تحصیل باڑا کے علاقوں سپاہ اور اکاخیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹر اور بھاری توپخانے سے شیلنگ کی۔ جھڑپوں کے دوران 3 شدت پسند مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے، اس دوران 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی بھی ہوئے جبکہ آبادی پر مارٹر گولے گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ حکام نے باڑا قدیم بازار کو بھی غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرادیا ہے جبکہ آپریشن کے باعث مقامی آبادی نے پشاور سمیت دیگر علاقوں کی جانب نقل مکانی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب آپریشن میں عدم تعاون پر پولیٹیکل حکام نے سپاہ، ملک دین خیل، شلوبر، میری خیل اور مداخیل قبائل کی سرکاری مراعات بھی بند کردی ہیں، تحصیل باڑا میں 2 برس سے مسلسل کرفیو نافذ ہے۔

مزید خبریں :