11 جون ، 2013
فیصل آباد…فیصل آباد پولیس کی جانب سے گھروں میں گھس کر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی گئی۔اپوزیشن رکن اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ تحریک میں الزام لگایا گیا ہے کہ فیصل آباد پولیس نے شہریوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔حکمران لوڈ شیڈنگ ختم کریں گھروں میں گھس کر عوام پر تشدد نہ کریں۔