12 جون ، 2013
اسلام آباد…وفاقی بجٹ برائے2013-14کے لئے پرتعیش گاڑیوں پر ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔بجٹ میں پیش کی گئی تجویز کے مطابق1200سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پرڈیوٹی اورٹیکس استثنا کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 1200سے1800سی سی تک کی ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی اورٹیکس میں50 فیصد رعایت کی تجویز ہے۔