پاکستان
10 مارچ ، 2012

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق،2 زخمی

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق،2 زخمی

کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ایمپریس مارکیٹ میں دکانداروں کے 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے تاہم فائرنگ کے نتیجے میں دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا۔دوسری جانب ماڑی پور کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا جبکہ کورنگی میں مدینہ کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 25 سالہ نوجوان کو زخمی کر دیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ لانڈھی قائد آباد میں فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ نارتھ کراچی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

مزید خبریں :