10 مارچ ، 2012
اسلام آباد … سینیٹ میں قائد ایوان نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ ان کی کسی بھی عہدے پر تعیناتی پارٹی قیادت کا استحقاق ہے، ان کا کہنا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت سب کا قومی فر یضہ ہے۔ سویٹ ہومز کے بچوں کے اسپورٹس ویک کی تیاریوں کے سلسلے میں اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تقریب ہوئی، جس سے خطاب میں نیئربخاری کا کہنا تھا کہ یتیم اور لاوارث بچوں کی نگہداشت نہ کی جائے تو وہ جرائم میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان بیت المال زمرد خان نے بتایا کہ سویٹ ہومز میں قیام پذیر بچوں کا 18 مارچ سے شروع ہونے والا اسپورٹس ویک 24 مارچ تک جاری رہے گا۔