10 مارچ ، 2012
پشاور … ملک کے استحکام وسا لمیت کیلئے کسی اور ملک کی بالادستی قبول نہیں کی جائے گی، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسپیکر کرامت اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک کے استحکام و سا لمیت کیلئے کسی اور ملک کی بالادستی قبول نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کسی ملک سے ڈکٹیشن لی جائے گی۔ وہ پشاور کے علاقہ باغیچہ سفید سنگ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اسپیکر کرامت اللہ خان کا کہنا تھا کہ جغرافیائی اعتبار سے پاکستان خطے کا اہم ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن یونیورسٹی، متھرا اور چغرمٹی میں گرلز ڈگری کالجز کے قیام، سیلاب کی روک تھام کیلئے 65 کروڑ روپے کے منصوبے اور نئی سڑکوں کی تعمیر سے علاقے کی کایا پلٹ جائے گی۔ ورسک ڈیم کی رائلٹی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ڈیم کی رائلٹی عوام کا حق ہے اورحکومت جلد رائلٹی کے حصول میں کامیاب ہو جائیگی۔