پاکستان
10 مارچ ، 2012

اٹلی اور پاکستان کا فزکس کے اداروں میں تعاون بڑھانیکا فیصلہ

اٹلی اور پاکستان کا فزکس کے اداروں میں تعاون بڑھانیکا فیصلہ

اسلام آباد … اٹلی اور پاکستان کے فزکس کے تعلیم و تحقیق کے اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جارہا ہے، جس کے تحت ماہرین کے وفود کے تبادلے اور تعلیمی کانفرنسوں کے انعقاد کے مواقع ملیں گے۔ نیشنل سینٹر فار فزکس پاکستان کے ڈائریکٹر ایچ سلیم اور انٹر نیشنل سینٹر فار تھیروٹیکل فزکس ا ٹلی کے ڈائریکٹر جے نیمیلا( J.Niemela )نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ غیرملکی ماہرین پاکستان آئیں گے جبکہ پاکستانی طلبہ اور محقق اٹلی جاسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں 5 سے 9 مارچ کو اٹلی کے تعاون سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :