پاکستان
10 مارچ ، 2012

کراچی: گلشن اقبال سے اغواء کیا گیا بچہ سعدی ٹاوٴن سے بازیاب

کراچی: گلشن اقبال سے اغواء کیا گیا بچہ سعدی ٹاوٴن سے بازیاب

کراچی … کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گزشتہ رات تاوان کیلئے اغوا کیے گئے 6سالہ بچے کو پولیس نے سعدی ٹاوٴن سے بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق 15 پر اطلاع ملی تھی کہ ایک مکان سے بچے کے رونے کی آوازیں آرہی ہیں۔ اطلاع پر پولیس نے سعدی ٹاوٴن کے اْس مکان پرچھاپہ مارکر بچے کو بازیاب کرالیا۔ بچے کو گزشتہ رات تاوان کیلئے اغواء کیا گیا تھا اور ملزم نے اپنے گھر کے فریج میں بچے کو رکھا ہوا تھا۔ پولیس نے بچے کو بازیاب کرکے اغواء کار ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :