پاکستان
13 جون ، 2013

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ کے 12 وزرا آج حلف اٹھائیں گے

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ کے 12 وزرا آج حلف اٹھائیں گے

پشاور…خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ کے 12 وزرا آج حلف اٹھائیں گے ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک کے مطابق آج حلف اٹھانے والے وزرا میں تحریک انصاف کے شوکت علی یوسف زئی،میاں جمشید الدین کاکا خیل،اسرار اللہ گنڈاپور،یوسف ایوب،محمود خان،عاطف خان،شاہ فرمان شامل ہیں۔ جبکہ جماعت اسلامی سے عنایت اللہ،حبیب الرحمان،قومی وطن پارٹی سے بیدار خان،ملک ابرار اور عوامی جمہوری اتحاد کے شاہرام ترکئی بھی صوبائی کابینہ شامل ہیں۔15 رکنی کابینہ کے دو وزرا اس سے قبل حلف اٹھا چکے ہیں۔

۔

مزید خبریں :