13 جون ، 2013
تھرپارکر…تھرپارکر میں موروں میں پھیلنے والی بیماری رانی کھیت کے مزید 23 موروں کی جان لے لی۔6 روز کے دوران ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 41 ہوگئی۔تھرپارکر کے صحرا میں پایا جانے والا قدرت کا شاہکار ایک بار پھر رانی کھیت بیماری کی لپیٹ میں ہے۔دوروز کے دوران بیماری میں مبتلا مزید 23 مور ہلاک ہوچکے ہیں۔6 روز کے دوران مرنے والے موروں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔مجموعی طور پر سب سے زیادہ ہلاکتیں تحصیل ڈیپلو میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 31 مور ہلاک ہوئے ہیں۔جبکہ ننگر پارکر میں 8 اور مٹھی میں بھی 2 مور وں کو بیماری نے اپنا شکار بنایا۔