پاکستان
13 جون ، 2013

کراچی: گرومندر میں موٹر سائیکل چھینے والے دوملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی: گرومندر میں موٹر سائیکل چھینے والے دوملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے گرومندر میں شہری سے موٹر سائیکل چھینے والے ایک ملزم کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ واردت کے دوران فرار ہونے والے دوسرے ساتھی کو پولیس نے ایم اے جناح روڈ سے گزرنے والی بس میں سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرومندر میں واقع نجی ٹیلی وژن کے دفتر کے سامنے شہری سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم کوعلاقہ مکینوں نے خود کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اورپھر اسے تشدد کا نشانہ بنایا،لیکن واردات میں شریک ملزم کا دوسرا ساتھی موقع کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگی،جسے علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر پولیس نے ایم اے جناح روڈ سے گرفتار کرلیا،ملزم لوگوں سے بچتے ہوئے بس میں سوار ہوگیا تھا،ملزمان کے قبضے سے چھینی جانے والی دو موٹر سائیکلیں،کاغذات اور 30 بور پستول بھی برآمد کرلی گئی ،پولیس نے ملزمان کو جمشید کوارٹر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔

مزید خبریں :