پاکستان
10 مارچ ، 2012

دنیا کو خطرہ ہے کہ پاکستان امت مسلمہ کو کھویا ہوا مقام دلاسکتا ہے، نعمت اللہ خان

مانسہرہ … الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان کے چیئرمین اور سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ اقوام عالم کو خطرہ ہے کہ پاکستان پیشہ ور فوج اور جدید نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی مدد سے عالم اسلام کی قیادت کرکے امت مسلمہ کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتا ہے۔ وہ زلزلے سے متاثرہ ضلع مانسہرہ میں الخدمت چیئریٹی آسٹریلیا کے تعاون سے قائم کئے جانے والے جدید ڈائیکنوسٹک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی بہادر نہیں ایک بزدل قوم ہیں جو دنیا بھر میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں لیکن افغانستان، روس کی طرح امریکا کیلئے بھی قبرستان ثابت ہورہا ہے اوریہی وقت ہے اگر مسلمان اپنی طاقت مشترک کرکے ایک ہو جائیں تو ایک بار پھر دنیا کی امامت حاصل کر سکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں پہلی بار بین الا قوامی معیار کے اس ڈائیگنوسٹک سینٹر میں مختلف امراض کے 120ٹیسٹ کروانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو نوپرافٹ نو لاس کی بنیاد پر چلایا جائے گا اور اس سے علاقے کے غریب عوام کو سہولت حاصل ہوگی۔

مزید خبریں :