پاکستان
10 مارچ ، 2012

بغاوت کے ملزم بریگیڈیئر علی عارضہ قلب کے باعث سیالکوٹ راولپنڈی منتقل

راولپنڈی … فوج میں بغاوت سازش الزام میں گرفتار بریگیڈیئر علی خان کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے سیالکوٹ سے راولپنڈی منتقل کردیاگیا ہے ۔ بریگیڈیئر علی خان کے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے موٴکل سے ملاقات سے روک دیا گیا۔ بریگیڈیئر علی خان کے خلاف کورٹ مارشل رکوانے کیلئے راولپنڈی کے ہائی کورٹ بینچ میں وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم نے درخواست دے رکھی ہے۔ گزشتہ سماعت پر انہوں نے کہا تھا کہ کورٹ مارشل کے دوران بریگیڈیئر علی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی، انہیں عارضہ قلب لاحق ہے ، اس پر عدالت نے ان کے علاج کا حکم دیا تھا۔ وکیل نے بتایاکہ کورٹ مارشل کارروائی رکوانے اور بریگیڈیئر علی کی ریٹائرمنٹ کنفرم کرانے کیلئے ہائی کورٹ بینچ میں جلد سماعت کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے، جس کی سماعت پیر کو ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بریگیڈیئر علی خان کو اے ایف آئی سی میں آفیسر کے بجائے سویلین وارڈ میں فیروز خان کے نام سے رکھا گیا ہے، وہ ہائی کورٹ سے اجازت لے کر ملنے گئے تھے تاہم انہیں ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔

مزید خبریں :