کاروبار
13 جون ، 2013

کے ایس ای 100 انڈیکس 22 ہزار 757 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند

کے ایس ای 100 انڈیکس 22 ہزار 757 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند

کراچی … نئے بجٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کیلئے ٹیکس میں کمی، سیمنٹ سیکٹر پر ٹیکس نہ لگنے اور توانائی کے شعبے کیلئے فنڈز مختص کرنے پر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے جم کر سرمایہ کاری کی، آج کے ایس ای 100 انڈیکس 433 پوائنٹس اضافے کے بعد 22 ہزار 757 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر پر 5 سال کے دوران سالانہ ایک فیصد کمی کرکے 30 فیصد پر لانے، توانائی شعبے کیلئے فنڈز مختص کرنے کے باعث ریفائنریز کے حصص میں سرمایہ کاروں نے جم کر سرمایہ کاری کی اور کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے اختتام تک تیزی کا رجحان غالب رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک بار 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی بھی تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 433 پوائنٹس اضافے کے بعد 22ہزار 757 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بندا ہوا۔

مزید خبریں :