10 مارچ ، 2012
لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہناہے کہ صوبے میں مضبوط صنعتی اور معاشی ڈھانچہ موجود ہے اور سرمایہ کاری مکمل محفوظ ہے۔ ایوان وزیر اعلیٰ میں اومان کے سفیر محمد بن سعید سے ملاقات میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے میں لائیو اسٹاک، انرجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کررہا ہے۔ اومان کے سفیر کا کہنا تھاکہ پاکستان اور اومان کے درمیان گہرے اور قریبی تعلقات ہیں جن میں مزید وسعت پیدا ہوگی۔ لاہور میں پیپلز ٹریڈ یونین پنجاب کے صدر حاجی عبدالمنان نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اورن لیگ کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہوئے اس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغربھی موجود تھے۔