13 جون ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم محمد نوازشریف نے چینی کمپنی کو پاکستان میں بڑے سولر پاور پلانٹس ،معدنیات اور کول پاور پلانٹس لگانے کی دعوت دی ہے ، چینی کمپنی کے سربراہ نے جلدمعائنہ ٹیمیں بھجوا نے کاوعدہ کیاہے۔ وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے چائینا نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن کے چیئرمین وانگ یٹانگ نے تجارتی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ نوازشریف کاکہناتھاکہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب سولرپلانٹس کیلئے آئیڈیل ہیں۔اس موقع پر کراچی ،لاہور، راول پنڈی اور اسلام آباد میں انڈر گراوٴنڈ ٹرینیں چلانے کے مجوزہ منصوبے پربھی بات چیت کی گئی۔