13 جون ، 2013
اسلام آباد…وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت آیندہ مالی سال کے لئے پندرہ ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔ جس میں ستر فیصد رقم جاری جبکہ تیس فیصد نئی اسکیموں پر خرچ کی جائے گی۔ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے پندرہ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔دس ارب روپے سے زیادہ جاری ترقیاتی اسکیموں جبکہ ساڑھے چار ارب روپے نئی اسکیموں پر خرچ کیئے جائیں گے۔ترقیاتی پروگرام میں تعلیم کے لئے 3ارب 60کروڑ جبکہ کمیونیکیشن کے لئے 3ارب 45کروڑ روپے سے زیادہ رکھے گئے ہیں۔ ترقیاتی پروگرام میں صحت کے لئے ایک ارب 65کروڑروپے سے زیادہ جبکہ آبپاشی کے لئے ایک ارب روپے سے زیادہ مختص کئے گئے ہیں۔ شعبہ صحت کے لئے مختص کی گئی رقم میں سے بیشتر فنڈزاسپتالوں کے معیار کو بہتر بنانے پر صرف کیئے جائی?ں گے جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے لئے ایک ارب گیارہ کروڑ روپے سے زیادہ روپے رکھے گئے ہیں۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے دوہزار تیرہ چودہ میں رواں مالی سال کے مقابلے میں دو ارب روپے کا اضافہ کیاگیا ہے جبکہ اسپورٹس اور پاپولیشن ویلفئیر کے لئے الگ سے رقم مختص کی گئی ہے۔ اسی طرح فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو الگ ڈیڑھ ارب روپے ملیں گے۔