13 جون ، 2013
کراچی … کراچی میں پی آئی اے ہیڈ آفس میں سی بی اے پیپلز یونٹی کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی اور فلائٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ پر قبضہ کرلیا۔ پی آئی اے ہیڈ آفس میں پیپلز یونٹی اور ایئر لیگ کے کارکنوں میں تصادم کے دوران توڑ پھوڑ اور ہوائی فائرنگ کی گئی اور لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق من پسند ڈیوٹی لگانے اور افسران کے ٹرانسفر آرڈر جاری کرانے کیلئے سی بی اے یونین نے انتظامیہ پر دباوٴ ڈالا ہوا ہے، ہنگامہ آرائی کے دوران جنرل منیجر فلائٹ سروسز حنیف رانا کو ان کے دفتر میں بند کرکے تالا لگا دیا۔ اس کے نتیجے میں فلائٹ کیبن کریو کی شیڈولنگ روک دی گئی اور پروازوں میں تاخیر کا خدشہ ہے، تصادم روکنے کیلئے پولیس نے شیلنگ بھی کی۔