13 جون ، 2013
کراچی …سندھ ہائی کورٹ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر ڈاکٹرتسنیم احسن اورڈاکٹر سیمی جمالی کوانتظامی عہدوں سے ہٹانے کے احکامات معطل کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکومت سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے ڈائریکٹراور ڈپٹی دائریکٹر کے عہدوں سے فارغ کرنے کے احکامات کو معطل کردیا۔عدالت نے دونوں ڈاکٹرز کو کام جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت اگست تک ملتوی کردی۔حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے گزشتہ دنوں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے بعد دونوں سینئرڈاکٹرز کو کام کرنے سے روکتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ہاشم رضا زیدی کو چارج دیا تھا اور بعد میں یہ چارج دوسرے سینئر میڈیکل آفیسر کو دے دیا تھا۔