13 جون ، 2013
کراچی …رجب میں نوجوان وزیراعلیٰ کے خواب کی تعبیرالٹ نکلنے پرمنظوروسان نے شعبان میں بھی خواب دیکھ لیاہے،کہتے ہیں ایم کیوایم حکومت میں آرہی ہے خیرپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا کہ ا نہیں ممتاز بھٹو یا کسی اور کے گورنر سندھ بننے سے فرق نہیں پڑتا۔ پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن قائم کیا جائے۔انہوں نے ایم کیوایم کے سندھ حکومت میں شامل ہونے کا امکان ایسے وقت ظاہرکیاہے جب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنرسندھ سے ملاقات کی ہے۔