13 جون ، 2013
واشنگٹن …امریکی جاسوسی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ مولر نے کہا ہے کہ جاسوسی پروگرام مکمل قانونی تقاضوں کے تحت کیاگیا۔ واشنگٹن میں امریکی ایوان ِ نمائنداگان کی جوڈیشل کمیٹی کے سامنے بریفنگ کے دوران رابرٹ ملر نے بتایا کہ خفیہ جاسوسی آپریشن کی تفصیلات افشا کرنے والے کو پکڑنے کیلئے اقدامات کرلیے ہیں۔ رابرٹ ملر کا کہنا تھا کہ جاسوسی پروگرام کے ڈیٹا میں کالز کے نمبرز، وقت اوردورانیہ نوٹ کیاگیا۔جاسوسی پروگرام کے ڈیٹامیں کالزکی گفتگونہیں ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ جاسوسی پروگرام سے حاصل میٹا ڈیٹا امریکاکونقصان پہنچانے والوں کی شناخت کاسبب بنا۔